ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آریانا گرینڈے نے عالمی ٹور منسوخ کر دیا

آریانا گرینڈے نے عالمی ٹور منسوخ کر دیا

Thu, 25 May 2017 19:06:28  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے برطانیہ کے شہر مانچیسٹر میں اپنے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والے مہلک خودکش بم حملے کے بعد بدھ کو اپنا عالمی دورہ بشمول کئی یورپی ملکوں میں اپنے شوز منسوخ کر دیئے ہیں۔جمعرات اور جمعہ کو لندن میں ہونے والے شوز کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ جون تک بیلجیئم، پولینڈ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے شوز کو منسوخ کر دیا ہے۔ پاپ گلوکارہ کے مینجرز نے ایک بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔یہ شو صوت حال کا مزید جائزہ لینے اور پیر کو ہلاک ہونے والے 22 اور درجنوں زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منسوخ کیے گئے۔گرینڈے کا ٹور اب 7 جون سے پیرس سے دوبارہ شروع ہو گا اور اس کے بعد کئی دیگر یورپی ملکوں میں وہ اپنے ٹور کو جاری رکھیں گی اور اس کے بعد وہ لاطینی امریکہ اور ایشیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اس موقع پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سب کو مانچسٹر شہر کی حمایت جاری رکھنی چاہیے اور ان تمام خاندانوں کی بھی جو تشدد کے اس بزدلانہ اور بے حس واقعہ سے متاثر ہوئے۔ ہماری طرز زندگی پر ایک بار پھر خطرہ درپیش ہے اور ہم سب مل کر اس پر قابو پا لیں گے۔اطلاعات کے مطابق وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔مانچسٹر دھماکا میں ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ سالہ لڑکی بھی شامل تھی۔ اس واقعہ کے بعد گرینڈے نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’’ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور ان کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔اس کے علاوہ دیگر بینڈز جن میں 'بلونڈی' اور 'ٹیک دیٹ' بھی شامل ہیں نے اس دھماکے کے بعد اپنے شوز منسوخ کر دیئے تاہم ان کے علاوہ دیگر کئی ایسے بینڈز بھی ہیں جنہوں نے کہا کہ وہ اس موسم گر میں اپنے شوز طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رکھیں گے۔


Share: